عید الاضحی پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کے شہریوں کو بارش کی نوید سناتے ہوئے عیدالاضحی کے 2 روز بعد شہر میں وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے، جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی

گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا موسم گرم اور خشک رہا جبکہ جمعہ کے روز شہر کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close