شیخ رشید قربانی کے لیے اونٹ خریدنے پہنچ گئے 2اونٹ کتنے میں خرید لیے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

اسلام آباد ( پی این آئی ) وفاقی وزیر شیخ رشید قربانی کے لیے اونٹ خریدنے پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق کل پاکستان میں عید الاضحی منائی جائے گی،عید کے حوالے سے عوام میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔لوگوں کی جانب سے کئی روز قبل ہی قربانی کے

جانور خرید لیے گئے تھے۔تاہم قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور اب وزیر ریلوے شیخ رشید بھی قربانی کا جانور خریدنے منڈی پہنچ گئے ہیں۔وفاقی وزیر شیخ رشید کی اونٹ خریدنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیخ رشید بغیر ماسک کے منڈی میں جانور دیکھتے رہے۔بتایا گیا ہے کہ شیخ رشید نے ساڑھے تین لاکھ کے 2 اونٹ خریدے۔شیخ رشید نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی بیوپاریوں کو تنگ کرنے سے منع کیا۔خیال رہے کہ عیدالضحی میں ایک روزباقی رہ گیا،کراچی میں اشیاکی سب سے بڑی قربانی کے جانوروں کی مویشی منڈی میں بکروں کی مانگ بڑھ گئی،منڈی فری زون قراردیتے ہی کراچی کی دیگرمویشی منڈیوں سے بھی ابتک قربانی کے جانوروں کی آمدکاسلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close