پاکستان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے کیا رکھ دیا؟ 5اگست کو کشمیریوں کیلئے “یوم استحصال” منایا جائے گا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 5 اگست کو یوم استحصال اورکشمیرہائی وے کا نام سری نگر ہائی وے رکھنے کااعلان کردیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فرازکے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج مقبوضہ

کشمیر کی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں،وہ وقت دور نہیں جب سرینگرکی مساجد میں شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے ،ہم کشمیریوں کی ترجمان کریں گے اور مظلوم کشمیریوں کو مایوس نہیں کریں گے ۔کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے 5 اگست یوم استحصال منانے کااعلان کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو آزادکشمیر اسمبلی خطاب کریں گے ،5 اگست کیلیے پورا ایکشن پلان مرتب کیاہے،اس سال 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے،5 اگست کو کشمیریوں کے ساتھ تجدید عہد کریں گے ہماری منزل سرینگرہے ہماری نظرسرینگر ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کشمیرہائی وے کا5 اگست سے نام سری نگر ہائی وے ہوگا،شائننگ انڈیاآج برننگ انڈیا میں تبدیل ہوچکا ہے ،ایل او سی پر تم فائرنگ کرو یا بمباری ،کشمیری جھکیں گے نہ پاک فوج پیچھے ہٹے گی ،ہم دنیا کو دکھا رہے ہیں ایل او سی پر بھارت کی حرکتیں کیاہیں ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پورے پاکستان میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، کئی بار خاموشی کاپیغام بڑا زبردست ہوتا ہے،5 اگست کیلئے ایک سوشل میڈیا مہم ڈیزائن کی ہے، سوشل میڈیا پرکشمیریوں پر مظالم کی داستان کو اجاگر کیا جائے گا،کشمیری بھائیوں،بہنوں تم تنہانہیں ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں