اسلام آباد اور پشاور میں چینی کے نرخ پاکستان میں سب سے زیادہ، کتنے روپے فی کلو تک پہنچ گئی؟ سرکاری ادارے نے تصدیق کر دی

اسلام آباد: (پی این آئی) ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی اوسطاً 4 روپے 8 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی جبکہ پانچ ہفتوں میں قیمت 11 روپے 34 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔اسلام آباد اور پشاور کے شہری مہنگی ترین چینی لینے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق دونوں شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت

100 روپے تک جا پہنچی ہے۔کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی مہنگی چینی خریدنے پر دوسرے نمبر پر ہیں جہاں اس کی قیمت 95 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ سکھر، حیدر آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں چینی کی قیمت 92 روپے فی کلو ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا، لاڑکانہ، ملتان، بہاولپور میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو ہے۔ ملک میں چینی کی اوسط قیمت 91 روپے 92 پیسے فی کلو ہے۔ ملک میں چینی کی کم از کم قیمت 90 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 100 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close