اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کوروناکیسز اور اموات میں بتدریج کمی ہورہی ہے ، 24 گھنٹوں میں 903 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ 27 افراد جان سے گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کیسز اوراموات میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر کی جانب سے
کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں۔جس کے مطابق چوبیس گھنٹے میں ملک میں 903 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 27 مریض دم توڑ گئے، مہلک وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں کی کل تعاداد 5951 ہوگئی جبکہ ملک بھرمیں فعال کیسزکی تعداددولاکھ اکاون ہزارستتر تک جا پہنچی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ اب تک دولاکھ سینتالیس ہزارایک سواکہترمریض موذی وبا کوشکست دے کرصحتیاب ہوچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 20 ہزار 507 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 19 لاکھ 73 ہزار 237 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 52، پنجاب میں 92 ہزار 655 ، خیبر پختونخوا میں 33 ہزار 845 ، بلوچستان 11 ہزار 708 ، اسلام آباد 14 ہزار987، آزاد جموں و کشمیر 2 ہزار 65، گلگت بلتستان دو ہزار 90 ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں