مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 127واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

کراچی (پی این آئی) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 127واں یوم پیدائش آج منایاجائے گا ۔تحریک پاکستان کی عظیم رہنما اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے ملک بھر میں مسلم لیگ سمیت مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی

جائیں گی جن میں مقررین مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی زندگی، ملک وملت کیلئے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالیں گے جبکہ نجی ٹی وی چینلز سے بھی مادر ملت کے حالات زندگی کے حوالے سے خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، وہ 1947ء میں دہلی کو خیر باد کہہ کر کراچی منتقل ہو گئیں، انہوں نے1965ء میں متحدہ حزب اختلاف کے پلیٹ فارم سے منصب صدارت کیلئے ایوب خان کا مقابلہ کیا لیکن کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکیں۔ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد جمہوری اقدار کو ازسر نوزندہ رکھنے کا کریڈٹ محترمہ فاطمہ جناح کو ہی جاتا ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح 9جولائی 1967ء کو انتقال کر گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں