اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کے محکموں میں صارفین کیلئے غیر ضروری مشکلات پیدا کرنے والے بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ قطعاً ناقابل برداشت
اور ناقابل قبول ہے کہ اس شعبے میں بد انتظامی چوری اور بدعنوانی کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ڈالا جائے۔وزیراعظم نے متعلقہ وزارت کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی حکمت عملی پر بروقت عمل درآمد کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔انہیںگیس کے شعبے میں اصلاحات اور دیگر مسائل کے حل کی کوششوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں