لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں آٹو ورکشاپ میں سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، ایک نوجوان زخمی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا

لاہور (پی این آئی) گڑھی شاہو کے علاقہ میں آٹو ورکشاپ میں زور داردھماکے سے سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر ایک نوجوان زخمی جبکہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ گڑھی شاہو کے علاقہ میں یو ای ٹی کے قریب مسیحی قبرستان سے ملحقہ

دکانوں میں افتخار کی آٹو وکمانی پٹہ ورکشاپ میں زورداردھماکے سے سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کی زد میں آکر سوات کا رہائشی 20سالہ نوجوان ولید خان شدید زخمی ہو گیا جبکہ دھماکے کی زوردار آواز سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی ولید کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close