اسلام آباد ہائیکورٹ میں صدر مملکت عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر عدالت نے درخواست گزار کو ہی سزاسنا دی

اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر عارف علوی کوعہد سے ہٹانے کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبا د ہائیکورٹ میں صدر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے برہمی کا

اظہارکیا،عدالت نے درخواست10 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب آپ ذرا استدعا پڑھیں، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ یہ عادی درخواست گزار ہیں، جو غیرسنجیدہ درخواستیں دائر کرتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو معلوم ہونا چاہیے آپ تو قانون کو سمجھتے ہیں، جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میں نے کیس پڑھا نہیں، آج صبح ہی فائل دی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی درخواستیں سننا شروع کر دیں گے تو عوام کی اصل درخواستوں کا کیا ہو گا؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close