شیخ رشید نے بھی عمران خان کو تنہا کر دیا، کس معاملے پر وزیراعظم کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بتا دیا ہے کہ نیب ترامیم کے معاملے پر ان کیساتھ نہیں ہوں، کابینہ میں بیٹھ کر اس معاملے پر عمران خان کے سامنے اپنا موقف پیش کیا، ٹارزن صرف اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کے پیچھے بھی آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی

جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ انہوں نے نیب قانون میں ترامیم کی مخالف کی ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نیب قانون میں ترامیم کے معاملے پر کابینہ میں بھی بحث ہو چکی ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو واضح کیا ہے کہ وہ نیب قانون میں ترامیم کے معاملے پر ان کیساتھ نہیں ہیں۔نیب قانون میں جو ترامیم تجزیز کی جا رہی ہیں، وہ ان کی حمایت نہیں کرتے۔ اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ٹارزن کی بھرپور واپسی ہوگی۔ اب وہ یہ بتا رہے ہیں کہ ٹارزن صرف اپوزیشن نہیں بلکہ حکومت کے پیچھے بھی آئے گا۔ واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کافی عرصے سے خاموشی اختیار کیے ہوئے تھے، اور اب انہوں نے کئی روز بعد موجودہ سیاسی حالات کے حوالے سے کوئی اہم بیان جاری کیا ہے۔ وزیر ریلوے کرونا وائرس کا شکار بھی ہوئے تھے جس کے بعد کئی روز ہسپتال میں زیر علاج رہے۔ جبکہ کرونا وائرس کو شکست دینے کے بعد بھی شیخ رشید احمد نے اپنی سیاسی سرگرمیوں میں کافی کمی کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close