ماسکو (پی این آئی) پانی کورونا وائرس کو مکمل طور پر ختم کر سکتا ہے، روسی سائنسدانوں نے تحقیقات کے نتیجے میں انکشاف کیا ہے کہ پانی 72گھنٹے میں کورونا وائرس کو مکمل طور پر تباہ کردیتا ہے۔ روسی سائنس دانوں کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پانی نوول کوروناوائرس کو 72 گھنٹوں کے اندر تقریباََ
مکمل طور پر ختم کرسکتا ہے۔وائرس کی لچک براہ راست پانی کے درجہ حرارت پر منحصر ہے – وائرس کے 90 فیصد ذرات کمرے کے درجہ حرارت کے پانی میں 24 گھنٹے میں اور 99.9 فیصد 72 گھنٹوں کے اندر اندر مکمل مرجاتے ہیں۔ روسی فیڈرل سروس فار ہیومن ویلئبنگ کی جانب سے جمعرات کو شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ابلتے درجہ حرارت پر پانی سارس کورونا وائرس کو مکمل اور فوری طور پر ہلاک کردیتا ہے۔یہ وائرس بعض حالات میں پانی میں رہ سکتا ہے ، لیکن یہ سمندر یا تازہ پانی میں نہ تو بڑھتا ہے اور زیادہ دیر رہ سکتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ یہ وائرس غیر مستحکم ہے اور زیادہ تر گھریلو جراثیم کش اس کے خلاف موثر ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 71 لاکھ 95 ہزار 462 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 6 لاکھ 70 ہزار 317 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 58 لاکھ 19 ہزار مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 66 ہزار 385 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 7 لاکھ 6 ہزار 145 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 53 ہزار 845 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 68 ہزار 375 ہو چکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں