پب جی کے کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی، پی ٹی اے نے پاکستان میں آ ن لائن گیم پب جی پر عائد پابندی اٹھا لی، فواد چوہدری اور شہباز گل کی بات بن گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی اے نے پاکستان میں آ ن لائن گیم پب جی پر عائد پابندی اٹھا لی، فواد چوہدری اور شہباز گل کی بات بن گئی۔پب جی کے کھلاڑیوں کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نےپاکستان میں آ ن لائن گیم پب جی پر عائد پابندی اٹھا لی ہے ۔سماجی رابطہ ویب سائٹ

ٹوئٹر پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بتا یا کہ پب جی انتظامیہ نے پی ٹی اے کی فیڈ بیک کو خوش آمدید کہا اور یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ ایشوز کو حل کیا جائے گا ۔پب جی انتظامیہ کے مثبت رد عمل پر پی ٹی اے نے پب جی پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close