کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا، حکمران تحریک انصاف کے بڑے لیڈر نے کراچی میں فوج کی آمد کو بروقت اقدام قرار دے دیا

کراچی(پی این آئی)کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا، حکمران تحریک انصاف کے بڑے لیڈر نے کراچی میں فوج کی آمد کو بروقت اقدام قرار دے دیا،وفاقی وزیرِ بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہے اور ان کی ہر ممکن حمایت

جاری رکھے گا۔وزیرِ بحری امور علی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی والوں کے لیے ریلیف اور اچھی خبر ہے، وزیراعظم عمران خان کے دل میں کراچی کے لیے خاص جگہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے بروقت اقدام سے میں کراچی والوں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی پاک فوج کو خوش آمدید کہتا ہےاور ان کی ہرممکن حمایت جاری رکھے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close