زرداری، نواز شریف کو تحفے میں ملنے والی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ، احتساب عدالت نے ریکارڈ طلب کر لیا

راولپنڈی(پی این آئی)زرداری، نواز شریف کو تحفے میں ملنے والی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ، احتساب عدالت نے ریکارڈ طلب کر لیا۔توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں لینے پردائرکرپشن ریفرنس میں نیب نے آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں قبضے میں لینے کافیصلہ

کرلیا،احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کاریکارڈ طلب کرلیا۔ قومی احتساب بیورو(نیب)نے توشہ خانہ سے آصف زرداری اورنوازشریف کی تحفے میں ملنے والی گاڑیاں قبضے میں لینے کافیصلہ کیا ہے۔نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی3 گاڑیوں کی ملکیت منجمد کردی،سابق صدر آصف زرداری کی 2 بی ایم ڈبلیو اورایک لیکسز گاڑی کی ملکیت بھی منجمدکردی گئی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی توشہ خانہ سے لی جانے والی مرسیڈیزگاڑی کی ملکیت بھی منجمدکرلی گئی۔احتساب عدالت نے نیب سے تمام گاڑیوں کاریکارڈ طلب کرلیا،جج احتساب عدالت نے کہاہے کہ تفتیشی افسر نیب 5 اگست کوریکارڈ پیش کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close