ملک بھر میں مون مون سون کی بارشوں کے بعد اربن فلڈ سے گندگی کے ڈھیر، عید الاضحی پر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ

کراچی(پی این آئی)ملک بھر میں مون مون سون کی بارشوں کے بعد اربن فلڈ سے گندگی کے ڈھیر، عید الاضحی پر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ،عید الاضحی پر آلودہ ماحول کے باعث وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ملک بھر میں مون مون سون کی بارشوں کے بعد اربن فلڈ سے گندگی کے ڈھیر بھی شہروں میں

موجود ہیں اس لیے بڑی عید پر قربانی کے بعد شہر میں نئی صورت حال کا سامنا ہوگا اور اگر صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہ کیے گئے تو شہر وں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے۔ماہرین طب کے مطابق گیسٹروں، ملیریا، اسہال،کھانسی اور نزلہ زکام سمیت پیٹ کی دیگر بیماریوں سے بچنا ضروری ہے اس لیے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا، پانی کو ابال کر پینے اور کھانا پکاتے وقت بر تن، سبزی، گوشت کو اچھی طرح صاف کرنا بھی ضروری ہے ۔ڈاکٹروں کے مطابق قربانی کرتے وقت اور عید کے موقع پر ماسک لگانا اور سماجی فاصلہ رکھنا بھی ناگزیز ہے تاکہ آپ خود اور دوسرے کو محفوظ رکھ سکیں۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ بزرگ افراد، خواتین اور بچے غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے پرہیز کریں تاکہ بیماریوں سے دور رہ سکیں.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close