پنجاب میں برساتی پانی کو پینے کے قابل بنانے کا منصوبہ، بارش کا پانی کہاں اور کیسے ذخیرہ کیا جائے گا؟ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے منظوری دے دی

لاہور(پی این آئی) : وزیراعلیٰ پنجاب نے برساتی پانی کا انڈر گراؤنڈ اسٹوریج پراجیکٹ دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی، برساتی پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بھی بنایا جاسکے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے

اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے ایک اور انقلابی فیصلہ کرلیا۔اعلیٰ سطح کا اجلاس میں برساتی پانی کا انڈر گراؤنڈ اسٹوریج پراجیکٹ کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے دیگر شہروں میں بھی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور سمیت بڑے شہروں میں انڈر گراؤنڈ ٹینک بنائے جائیں گے، ذخیرہ کئے گئے پانی کو ہارٹی کلچر کیلئے استعمال کیا جائے گا، برساتی پانی کو صاف کر کے پینے کے قابل بھی بنایا جاسکے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 14 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اسٹوریج ٹینک بنایا ہے، لیرک کالونی سے گلشن راوی تک سیوریج لائن بچھائی جائے گی، لاہور میں سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں