وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہیں نہیں جا رہے، اعلان کر دیا گیا، بزدار کیا کرنے والے ہیں؟

لاہور(پی این آئی)وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جار ہے، گورننس کو بہتر بنانے کی جانب ای خدمت سینٹر حکومت کا احسن اقدام ہے، اس سے رشوت آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گی۔وزیر ہائرایجوکیشن پنجاب نے لاہور میں ای خدمت مرکز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا

کہ ای گورننس پچھلی حکومت کا ایک اچھا قدم تھا، جو اچھا کام ہے اس کو ہم آگے لیکر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نالج پارک 25 سال کا منصوبہ ہے اس پر بھی جلد پیش رفت ہوگی، ہم میں سے کوئی بھی وزیراعلیٰ کا امیدوار نہیں، اور وزیر اعلیٰ عثمان بزادر کہیں نہیں جارہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close