اپوزیشن کو قوالی نہیں سنائی بلکہ پکا راگ گایا، باقی آپ سمجھ جائیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی غیر سنجیدہ ہو گئے، اسمبلی کی تنقید کا جواب دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن کو قوالی نہیں سنائی بلکہ پکا راگ گایا، باقی آپ سمجھ جائیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی غیر سنجیدہ ہو گئے، اسمبلی کی تنقید کا جواب دے دیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو قوالی نہیں سنائی بلکہ پکا راگ گایا ،باقی آپ سمجھ جائیں ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی گئی لیکن میں پارلیمانی زبان میں کہوں گا کہ میں نے رنگ سازی نہیں کی بلکہ آپ فیٹف می آڑ میں نیب ترمیم کروانے کی کوشش کرکے آپ رنگ میں بھنگ ڈال رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ کہا گیا کہ میں نے قوالی کی ،میں نے قوالی نہیں کی بلکہ پکا راگ گایا ،یہ راگ عمران خان بہت عرصے سے لگارہے ہیں ،پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنا ہے ،یہ قوالی نہیں پکا راگ ہے۔انہوں نے کہاکہ بات پکی ہے کہ کرپٹ عناصر پرآزاد ارے ہاتھ ڈالیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے بلیک میل نہ کریں ،نہ ہم بلیک میل ہونگے،اگرآپ پاکستان کے خیر خواہ ہیں تو اس قانون کو پاس کریں ۔شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن سے مزید کہا کہ بات چیت کے عمل کو چھوڑ کر نہ جائیں ،بردباری سے اپنی باتیں سامنے رکھیں اور ہم ہر بات سننے کوتیارہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close