سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم کے عہدے پر ہوتے ہوئے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف لوٹ مار اور جان کی دھمکیاں دینے پر درخواست دائر کر دی گئی۔ بدھ کودرخواست بہاولپور کے شہری محمد بخش کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے کہاکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اعظم کے عہدے پر ہوتے

ہوئے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ درخواست گزار کے مطابق نواز شریف نے بطور وزیر اعظم مجھ سے نقدی، سونا اور ہیرے جواہرات لوٹے، نواز شریف نے میرے خاندان کے بچوں اور خواتین کی تذلیل بھی کی۔درخواست گزار نے کہاکہ نواز شریف کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا مگر کوئی جواب نہ آیا، عدالت نواز شریف کو طلب کر کے مجھ ہر ڈھائے گئے مظالم کا جواب لے،عدالت نواز شریف کو حکم دے کہ وہ پیش ہو کر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close