بندر سری بگاوان (پی این آئی) براعظم ایشیاء میں واقع ملک برونائی میں مسلسل 83 روز سے کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ جس کے بعد ملک میں متاثرہ کیسز کی تعداد 141 پر ٹھہر گئی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق برونائی کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک کے نیشنل
آئیسولیشن سینٹر میں کورونا وائرس کے کسی بھی مریض کا علاج نہیں کیا جارہا ہے جبکہ بیرون ممالک سے آنے والی415 شہری ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے حکومت کے فراہم کردہ قرنطینہ مراکز میں قیام کر رہے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے باعث 3 اموات ہوچکی ہیں اور 138 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں