اسلام آباد(پی این آئی) حکومت اور مسلح افواج کے سربراہان نے باہمی مشاورت سے طے کیا ہے کہ اس سال 14 اگست کی تقریبات نہیں منائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی, وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان نے باہمی مشاورت کی ہے۔اس دوران یہ طے پایا ہے کہ کورونا
وائرس کی وبا کے باعث جس طرح 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی قومی پریڈ 2020 میں منسوخ کر دی گئی تھی اسی طرح چودہ اگست کو یوم آزادی پاکستان کی تقریبات منسوخ کر دی جائیگی ،صرف بے حد چھوٹے پیمانے پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوگی۔خیال رہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا دم توڑنے لگا ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحتیاب ہو رہے ہیں جب کہ روزانہ کیم بنیاد پر کم کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ایسے میں حکام کی طرف سے عوام کو مزید خیال رکھنے کا کہا گیا ہے تاکہ کورونا کو ملک بھر میں جڑ سے ختم کر دیا جائے۔یہی وجہ ہے کہ پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔،چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا ہے کہ عید الاضحیٰ پر بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، جس پرصوبائی حکومت نے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیر صدارت اجلاس ہوا،جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن اور مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ محمد عثمان کمشنر لاہور،ڈی آئی جی آپریشنز اور سیکریٹری بلدیات نے بھی شرکت کی ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے عید الاضحیٰ کے موقع پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ اضلاع میں مویشی منڈیوں کے اوقات کار بڑھانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو تفویض کردیا گیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ حکومت کیلئے انسانی جانوں کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے، عید الاضحیٰ پر بازاروں میں خریداری کی سرگرمیوں سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، جس پرصوبائی حکومت نے مفاد عامہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں