یکم اگست سے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 107 روپے 11 ہیس ے کرنے کی سمری وزرات خزانہ کو بھجوا دی گئی، ڈیزل۔ مٹی کا تیل اور لائیٹ ڈیزل کتنا مہنگا ہو گا؟ جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)یکم اگست سے پٹرول کی قیمت فی لیٹر 107 روپے 11 ہیسے کرنے کی سمری وزرات خزانہ کو بھجوا دی گئی، ڈیزل۔ مٹی کا تیل اور لائیٹ ڈیزل کتنا مہنگا ہو گا؟ جانیئے۔آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دے دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ پیٹرولیم نے قیمتوں

میں اضافے کی سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو بجھوائی گئی سمری میں سات روپے اضافے سے پٹرول کی نئی قیمت 107روپے 11پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے اضافے سے نئی قیمت 110روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔6 روپے اضافے سے مٹی کے تیل نئی قیمت 65 روپے 32 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے21 پیسے اضافے سے نئی قیمت 62 روپے21 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کو بجھوائی گئی سمری میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین 30 روپے فی لیٹر لیوی اور 17فیصد جی ایس ٹی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاور ت سے کرے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close