ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے پر پاکستانی ڈاکٹرز کا جشن،یومِ نجات منانے کا اعلان کر دیا ، وزارت صحت کس کو ملنی چاہئے ؟ وزیراعظم سے مطالبہ بھی کر ڈالا

اسلام آباد (پی این آئی )ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے پرڈاکٹرز نے جمعرات کو یومِ نجات منانے کا اعلان کر دیا۔ وائے ڈی اے نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کے استعفے سے ملک بھر کے ڈاکٹرز کی فتح ہوئی ہے۔ وائے ڈی اے نے کہاکہ ملک کو ایک سیلکٹڈ اور نااہل وزیر صحت سے نجات مِل گئی۔وائے ڈی اے کی جانب سے

وزیراعظم سے ڈاکٹر نوشین حامد کو وزیر صحت بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈاکٹر فضل ربی نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی غلط پالیسز کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی ڈاکٹرز کا نام خراب ہوا،ظفر مرزا نے بطور معاون خصوصی برائے صحت مّلک بھر کے ڈاکٹرز کی ناک میں دم کررکھا تھا۔ صدر وائے ڈی اے نے کہاکہ ڈاکٹر ظفر مرزا ادویات کی قیمتیں کنٹرول کرنے سمیت تمام فرائض میں ناکام رہے،ڈاکٹر ظفر مرزا کووڈ19 کے حوالے سے مراعات اور دیگر معاملات میں فیڈرل ڈاکٹرز کے ساتھ وعدہ خلافیاں کرتے رہے،وزیراعظم کو دو بار غلط فیصلوں کے بعد اب وزیر صحت کی سلیکشن کے معاملے میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close