عثمان بزدار یا شہباز شریف؟ بطور وزیراعلیٰ پنجاب کس کی کارکردگی سب سے بہتر ہے، پاکستانیوں نے ٹویٹر پرسروے میں فیصلہ سنا دیا

لاہور(پی این آئی) ٹوئیٹر پر ایک اور ووٹنگ میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شہبازشریف کو ہرا دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر عثمان بزدار نے شہباز شریف کو ووٹنگ میں بڑے مارجن سے شکست دی۔ معروف پاکستانی کالم نگار و صحافی علی معین نوازش نے بہترین وزیراعلیٰ کون عثمان بزدار یا

شہباز شریف کے حوالے سے ووٹنگ کرائی۔ ٹوئیٹر پر اس ضمن میں24761 ووٹ ڈالے گئے۔ عثمان بزدار نے 75 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ شہباز شریف صرف 25فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔ ٹوئٹر پر ہی سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی مقبولت کے حوالے سے بھی ایک سروے کروایا گیا۔ عثمان بزدار اور مراد علی شاہ کی مقبولیت جاننے کے حوالے سے ووٹنگ کرائی گئی۔ ٹوئیٹر پر اس ضمن میں 17,668 ووٹ ڈالے گئے۔ عثمان بزدار نے 88 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ مراد علی شاہ صرف 12 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں