مسلم لیگ (ن)کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو ن لیگ جوائن کرنے کیلئے بڑی پیشکش کا انکشاف، کونسا خاص عہدہ دینے کا وعدہ کیا؟

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے مسلم لیگ ن کی قیادت نے وزارت خارجہ کی پیشکش کی تھی ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2013میں میں لیگی قیادت سے ملا تھا ،انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے وزارت

خارجہ کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے ان سے کہا تھا کہ میری عمران خان سے بھی گفتگو جاری ہے ،ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کی طرف سے پارٹی میں شمولیت کی پیشکش تھی لیکن یہ فیصلہ بڑا تھا ۔شاہ محمود قریشی نے بتا یا کہ جب میں نے تحریک انصا ف میں شمولیت اختیار کی تو لوگوں نے کہا یہ کیا کر رہے ہو تو میں نے جواب دیا کہ کچھ فیصلے اللہ پر چھوڑ دینے چاہیے ۔واضح رہے کہ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی میں جانے سے پہلے یہ مجھے ملے، پھر میاں محمد ںواز شریف کو ملے،پھر اپنا قد کاٹھ بڑھا کر جنرل شجاع پاشا کو ملے اور پھر ایک بار لوٹا بنتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close