عید الاضحٰی کے موقع پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ سندھ حکومت نے بھی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت کی جانب سے وفاق کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔سندھ حکومت کی جانب سے بدھ کے روز عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بڑی عید کیلئے 31 جولائی بروز جمعہ سے 2 اگست بروز اتوار تک

چھٹیاں ہوں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے تیسرے دن پیر کے روز تمام ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عید کی 3 چھٹیوں کا اعلان کیا تھا جبکہ پنجاب میں بھی تین ہی چھٹیاں کی گئی ہیں۔ علماء اور سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت سے اپیل کی جارہی ہے کہ عید کے تیسرے دن بھی چھٹی دی جائے۔ بدھ کے روز چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ اکثر لوگ عید کے تیسرے روز قربانی کرتے ہیں اس لیے اس دن کی بھی چھٹی دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close