لاہور(پی این آئی)پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی کورونا ٹیسٹ کے بغیر فروخت، معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کا کرونا ٹیسٹ کے بغیر فروخت اور لاک ڈاؤن کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے .شہری سید خاور عباس نے حکومتی لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن
چیلنج کیا.درخواست میں وزیر اعظم، وزیر اعلی پنجاب، وفاقی و صوبائی وزارت صحت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی سے قبل وفاقی وصوبائی حکومت نے 5 اگست تک لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے, لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملکی معیشت کو کھربوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور لوگوں کا کاروبار بھی تباہ ہورہا ہے ,ملک میں جاری لاک ڈاؤن کشمیر میں لگے لاک ڈاؤن سے بھی بد تر ہے ,ماضی میں وفاقی حکومت سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن پر تنقید میں لاک ڈاؤن شہریوں کے لئے نقصان قرار دے چکی ہے .اسلام میں قربانی کے لئے جانور کا صحت مند ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ,عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی فروخت بھی ان کا کرونا ٹیسٹ کئے بغیر کی جا رہی ہے ,,پنجاب میں کوئی کرونا وائرس موجود نہیں مگر حکومت پوری قوم کو بے وقوف بنا رہی ہے ,کسی بھی بیماری میں مبتلا شہری کو کرونا وائرس کی آڑ میں قتل کئے جانے کا خطرہ ہے ,درخواست میں نواز شریف کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر رات گئے تک سماعت کرنے کاحوالہ بھی دیا گیا ہے.یہ درخواست انتہائی اہمیت کی حامل ہے ، ضرورت پیش آنے پر عیدالاضحی کے دن بھی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ,بکرا منڈیوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا جو میڈیا اور سی سی ٹی کیمروں میں محفوظ ہے. بکر منڈیوں میں لوگوں کے رش سے ظاہر ہے کہ پنجاب میں کوئی کرونا وائرس موجود نہیں ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت کا لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن آئین کے آرٹیکل 5، 9 ، 19اے سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں