اپوزیشن کے گٹھ جوڑ نے ملکی سیاست کے درجہ حرارت میں اضافہ کر دیا، تبدیلی کی افواہیں اقتدار کے ایوانوں میں گردش کرنے لگیں

لاہور(پی این آئی)اپوزیشن کے گٹھ جوڑ نے ملکی سیاست کے درجہ حرارت میں اضافہ کر دیا، تبدیلی کی افواہیں اقتدار کے ایوانوں میں گردش کرنے لگیں۔حکومت کے لئے پریشانی کا سامنا، ایک ہی دن میں وزیر اعظم عمران خان کے دومشیروں نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے،ملکی سیاست میں عیدسے قبل ہی

تبدیلی انگڑئی لیتے دکھائی دینے لگی ہے، اپوزیشن رہنما گٹھ جوڑ کر کے ملکی سیاست کے درجہ حرارت میں اضافہ کر رہے ہیں تو دوسری جانب وزیراعظم عمران کی خواہش پر ان کے مشیر بننے والے شہرت یافتہ ماہرین نے رخت سفر باندھتے ہوئے عہدوں سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے جس پر سماجی رابطہ کی ویب سائٹس پر حکومت پر شدید تنقید ہوتی دکھا ئی دے رہی ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم کی مشیر تانیہ آئدرس نے ٹوئیٹر پر اپنا استعفی شیئر کرتے ہوئے اعلان کہا ہے کہ ہے میری شہریت پر ہونے والی تنقید کے باعث ملکی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے استعفی دیا ہے.تاہم میں اپنے ملک کی خدمت اور وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھانے پر کام کرتی رہوں گے۔ اس حوالے سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئیٹرپر صارفین کاملا جلا رد عمل بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔صارف بشری بتول لکھتی ہیں کہ ”ایک خاتون اپنے ملک کی خاطربغیر کسی لالچ کے چھوڑ کر آئی جبکہ ایک شخص کرونا سے نپٹنے کے لئے دن رات محنت کی ہے مگر اب ہم انہیں کیا صلہ دے رہے ہیں۔ایک اورصارف علی حمزہ اپنے جذبات کا شعر سے یوں اظہار کرتا ہے۔آپ سے ملنے سے قدرے بہتر تھا،ہم مٹی میں مل گئے ہوتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں