پاکستان تحریک انصاف نےتحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف نے تحفظ بنیاد اسلام بل کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔ قومی انگلش اخبار کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایسے کسی بل کی حمایت نہیں کرے گی جو فرقہ ورانہ تقسیم پیدا کرے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایسی قانون سازی ہونی چاہئے جو مختلف فرقوں کو آپس میں جوڑے۔واضح رہے کہ اس بل میں ایسی کئی شقیں تھیں جس پر اہل تشیع علما اور

کمیونٹی نے اعتراض کیا تھا۔ یہ بل پنجاب اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے جبکہ گورنر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ اس بل کو پاس کرانے کے پیچھے مرکزی کردار سپیکر قومی اسمبلی پرویز الہی’ کا ہے۔ جبکہ گورنر پنجاب اس بل پر دستخط کرنے سے گریزاں ہیں۔اگر وہ اس کو واپس بھجوا دیتے ہیں اور پی ٹی آئی اسے دوبارہ حمایت نہیں دیتی تو ق لیگ مسلم لیگ ن سے رابطہ کرے گی جو بلا شبہ ن لیگ کے لئے ایک سخت فیصلہ کرنے کا وقت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں