سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے کا اعلان کر دیا، تجارتی مراکز کب تک کھلے رہیں گے؟

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے تجارتی مارکیٹس کو بند نہ کرنے کافیصلہ کیاہے،عید سے قبل مارکیٹس میں شام 7 بجے تک خریدوفروخت ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحی سے قبل تجارتی مارکیٹس کوبند نہ کرنے کافیصلہ کیاہے،سندھ حکومت نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن پابندیوں میں مزید سختی

نہیں کی جائے گی،وزیراطلاعات سندھ ناصر شاہ نے کہاکہ لاک ڈاؤن کرنا پنجاب حکومت کی اپنی مرضی ہے۔سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے تحت عائد موجودہ پابندیاں برقراررکھنے کافیصلہ کیاہے،سندھ حکومت نے کہا کہ عید سے قبل مارکیٹس میں شام 7 بجے تک خریدوفروخت ہوگی،ہم ایس او پیزپرعمل دراامدکویقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close