اسلام آباد (پی این آئی)خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے نیب بل پر رنگ بازی کی، شاہ محمود قریشی نے تمام حدیں پار کیں، تاثر دیا گیا کہ اپوزیشن نیب زدہ ہے اورقانون میں خرابی کی کوشش کر رہی ہے، خیبرپختونخوا جنت کا ٹکڑا اور وہاں فرشتے رہتے ہیں، سب ایماندار ہیں۔پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما
خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا نیب قوانین ڈرافٹ سے ان کی نیتیں پتہ چلتی ہیں، وزیر خارجہ لوگوں سے 5، 5 ہزار روپے کی گڈیاں پکڑتے ہیں، بعض لوگ سیاسی ورکر کے نام پر دھبہ اور توہین ہیں، وزیر خارجہ کل تقریر نہ کرتے تو ہمیں جواب نہ دینا پڑتا، رانا ثنا اللہ پر 20 کلو منشیات ڈال دی گئی، یہ روایت بند کرنا چاہتے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا تاریخ بتاتی ہے جنہوں نے غلط قوانین بنائے وہ خود اس کا نشانہ بنے، ہم بھگت رہے ہیں، عزت وقار کیساتھ مزید بھگت لیں گے، ہم تو صرف ترامیم مانگ رہے ہیں، انہوں نے احتساب کمیشن بند کر دیا، خیبرپختونخوا میں کوئی بد دیانت نہیں، سب ایماندار ہیں،ان کی صفوں میں مہا کرپٹ لوگ ہیں جن کی مثال نہیں ملتی، کسی کو بی آر ٹی، مالم جبہ اور کسی کو بلین ٹری میں استثنیٰ دیا ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں