بارش قدرتی آفت ہے جبکہ عمران خان قوم پر مسلط شدہ آفت ہے، کراچی میں بارش کے نقصان کا ازالہ گھنٹوں میں ہو چکا، عمران خان کی پھیلائی تباہی کا ازالہ برسوں تک ناممکن ہے، پیپلز پارٹی کے لیڈر نے جوابی بیان داغ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بارش قدرتی آفت بن جاتی ہے جبکہ عمران خان قوم پر مسلط شدہ آفت ہے ، فیصل کریم کنڈی نے شہباز گل کے بیان کے جواب میں کہاکہ کراچی میں بارش کے نقصان کا ازالہ گھنٹوں میں ہو چکا ،عمران خان کی پھیلائی تباہی کا ازالہ برسوں

تک ناممکن ہے ، پنجاب اور خیبر پختون خوا میں کورونا ٹیسٹنگ کو غیر فعال کیا گیا ہے ، اگر لاک ڈاوں غلط تھا تو پنجاب بھر میں آج لاک ڈاون کیوں ہے ، سات سال گذر گئے خیبر پختونخوا میں ایک بھی ھسپتال نہیں بنا ،خیبر پختون خوا کے لوگ سندھ میں مفت علاج کیلیئے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close