افغانستان سے پاکستانی سرحد کے اندر پھر در اندازی،پاک فوج کے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے

باجوڑ(پی این آئی)ضلع باجوڑ کے علاقے میں سرحد پار افغانستان سے کیے گئے حملے میں پاک فوج کے لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق ضلع باجوڑ کے علاقے میں سرحد پار افغانستان سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک

پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ترجمان کے مطابق دشمن کی فائرنگ سے چیک پوسٹ پر تعینات لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے۔ شہید کے جسدخاکی کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال ( سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا ہے۔حملے سے چیک پوسٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close