پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر کی آرمی چیف سے ملاقات، بلاول بھٹو نے سینئر لیڈر سے باز پرس کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)چيئرمين پيپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرنے پر سینیٹر رحمان ملک سے باز پرس کرنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ حکومت فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کا نام لے کر آمرانہ طاقت چاہتی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں

مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کی آرمی چیف سے ملاقات پر واضح کیا کہ وہ سابق وزیر داخلہ سے ضرور باز پرس کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کيا کہ عوام ايک پيج پر ہيں، حکومت کو جانا ہوگا۔انہوں نے الزام لگايا کہ حکومت فنانشل ايکشن ٹاسک فورس کا نام لے کر آمرانہ طاقت چاہتی ہے، مجوزہ قانون سازی پر اپوزيشن جماعتوں کے رابطے جاری ہيں، عيد کے بعد اچھے نتائج ملنا شروع ہوجائيں گے۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے راولپنڈی میں بطور سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین ملاقات کی تھی، جس میں دفاعی امور اور اندرونی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں ملاقات سے متعلق کہا گیا تھا کہ سینیٹر رحمان ملک نے پاک فوج کی امن کیلئے خدمات سراہا اور حاصل شدہ فوائد کو برقرار رکھنے کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اندرونی سلامتی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close