اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیلی سکولنگ کی فراہمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ضروری ہے تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت ملک میں ٹیلی کام شعبے سے متعلقہ
ایشوز سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ملک میں انٹرنیٹ کی وسیع اور بہتر کوریج کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزراءشفقت محمود، حماد اظہر، امین الحق، اسد عمر، عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی تانیہ ادریس، سیکرٹری انفارمیش ٹیکنالوجی ڈویژن، چیئرمین پی ٹی اے ، سی ای او یونیورسل سروس فنڈ و دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس میں ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق ایشوز کے حل اور یونیورسل سروس فنڈ یو ایس ایف کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے تعلیم کے فروغ کیلئے ٹیلی سکولنگ کی فراہمی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کیلئے ضروری ہے تعلیم کے حصول میں آسانیاں فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں