کورونا وائرس کی دوسری شدید ترین لہر۔۔دوبارہ سختی شروع ہو گئی ، اعداد وشمار جاری

پیرس، لندن، واشنگٹن، تہران(پی این آئی)دنیا میں کورونا کی دوسری لہر، دوبارہ سختی شروع،امریکی مشیر قومی سلامتی میں وائرس،یلجیم میں کیسز بڑھنے لگے۔لبنان میں 2ہفتے کا لاک ڈاؤن،بھار ت میں 50ہزارنئے کیسز،ابتک دنیا میں مریض ایک کروڑ 63لاکھ سے تجاوز کرگئے۔6لاکھ 50ہزارسے زائد ہلاکتیں دیکھی گئی

ہیں۔ تفصیلات کےمطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 63لاکھ سے زائد ہوگئی۔ہلاکتوں کی تعداد 6 لاکھ 50ہزار سے تجاوز کرگئی،امریکا میں کورونا وائرس سے ایک لاکھ 47سے ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 88 ہزار سے زائد ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔انہوں نے خود ساختہ آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔بیلجیم کے وزیراعظم سوفی ولیمز نے کورونا وائرس کے خلاف نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقدامات مزید سخت ہوں گے۔بیلجیم میں ایک گھر سے زیادہ سے زیادہ 5افراد کو باہر جانے کی اجازت ہوگی،حکومت نے گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close