حکمران جماعت کے گرد بھی گھیرا تنگ ہونے لگا، پی ٹی آئی کے تین سینئر رہنمائوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کارعارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے تین رہنما آنے والے دنوں میں نیب کی گرفت میں ہوں گے اور ان کے نام نیب کی اصلاحات کمیٹی میں شامل کیے جائیں گے۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ سینئر صحافی و تجزیہ کار نے کہا کہ ضمانت ہونے کا مطلب بے گناہ

نہیں ہوتا، چند دن قبل سپریم کورٹ کے نیب کے خلاف ریمارکس کو اپوزیشن رہنمائوں نے خوب اچھالا مگر انہوں نے یہ نہیں اچھالا کہ عدالت کے انہیں معزز جج صاحبان نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست ضمانت کو بھی مسترد کیا تھا۔جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پریس ریلیزوں اور ٹاک شوز کے دیکھنے کے بجائے عملی اقدامات کی بات کریں تو کتنے شوگر مافیا یا دوسرے مافیاز کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا؟ اگر وزیر اعظم اپنے ارد گرد بیٹھے چوروں اور مافیاز کو بھگائیں گے تو یہ کام صرف کاغذات تک محدود رہ جائے گا۔ سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن میں صرف چند افراد کو ہی ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے اور یہ انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close