سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، حدِ عمر میں خصوصی رعایت دیدی گئی

کراچی (پی این آئی ) سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15 سال کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت نے ملازمت کی درخواست دینے والوں کے لئے اہم فیصلہ کیا اورسرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 15سال کی رعایت دے دی گئی ہے، جب کہ وزیر اعلی

مرادعلی شاہ کی منظوری کے بعد عمر کی حد میں رعایت کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عمر کی حد میں 15سال کی رعایت کا اطلاق یکم جولائی 2020 سے 30جون 2022 تک ہوگا، تاہم اس رعایت کے قانون کا اطلاق سندھ پولیس اور پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں پر نہیں ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 30 سال تھی، تاہم اب اس حکمنامے کے تحت 15سال کی رعایت کے ساتھ سرکاری ملازمت کے لیے 45 سال کی عمر کے افراد بھی درخواست دے سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close