کورونا وائرس سے بچائو کا واحد طریقہ کیا ہے؟ حکومتی رہنما نے عوام سے بڑی اپیل کر دی

لاہور(پی این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارموجودہ حکومت مافیا کیخلاف ایکشن لے رہی ہے،وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ملکی ترقی اور خوشحالی انکا مشن ہے،کورونا سے بچاؤ کیلئے عید سادگی کے ساتھ منانے کے سواکوئی آپشن نہیں۔تفصیلات کے مطابق

مختلف وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت عملی طور پر ثابت کر رہی ہے کہ ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائیگا،یہ پہلی حکومت ہے جو عوام کو لوٹنے والے مافیازکے خلاف سخت کارروائی اور عوام کے مفادات کا بھر پور تحفظ کیا جارہا ہے ،ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک اور مضبوط بنا رہے ہیں، ملک کو حقیقی معنوں میں تر قی یافتہ،مضبوط،خوشحال اور مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ حکومتی پالیسوں کا محور ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینا ہے جسکے لیے احساس پروگرام جیسے منصوبے شروع کیے ہیں، کورونا بحران کے دوران حکومت غر یب عوام کیساتھ کھڑی ہے انکو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ یں گے،مویشی منڈیوں، عید اور محرم الحرام میں عوام کی لاپروائی سے کورونا دوبارہ بے قابو ہوسکتا ہے،اس لیے کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل کر نے اور عید سادگی سے منانے کے سواکوئی آپشن نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close