پنجاب کے بعد ملک کے ایک اور حصے میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرکے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرکے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا، محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ 29 جولائی کی رات 12 بجے سے 2 اگست کی رات 12 بجے تک ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں عید الضحیٰ کے موقع

پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سمارٹ لاک ختم کرتے ہوئے چار روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 29 جولائی کی رات 12 بجے سے 2 اگست کی رات 12 بجے تک ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سیاحوں کی آمد پر پابندی رہے گی جبکہ سیاحتی مقامات اور پارکس بند رہیں گے۔میڈیکل و کریانہ سٹورز، پیٹرول پمپ، بیکریاں، سبزی و فروٹ، گوشت کی دکانیں طہ شدہ ضابطہ اخلاق کھلی رہیں گی اور ان پر لاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا۔لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پی کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ بھی بحال رہے گی۔دوسری جانب پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر آںے والے 8 دنوں میں صورتحال بہتر رہی تو ممکنہ طور پر یہ آخری لاک ڈاؤن ہو گا۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر اللہ کی خاص عنایت ہے۔ انشاء اللہ بہت امید ہے کہ آئندہ 8 دنوں بعد اچھی خبر سامنے آئے گی۔بہتر پوزیشن میں ہونگے تو سب کچھ کھول دیں گے۔ آئندہ دنوں کے اندر ہمیں صیح پوزیشن کا اندازہ ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیارنے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا کا ثابت قدمی اورکامیابی سے مقابلہ کیا ہے، ملک میں صحت کے موجودہ نظام کومضبوط بنانے کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close