اپوزیشن نے عید کے بعد حکومت کے خلاف نئے محاذ کی تیاری شروع کر دی بڑی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے رابطے، ملاقاتیں، سرگرمیاں تیز کر دیں

لاہور(پی این آئی)اپوزیشن نے عید کے بعد حکومت کے خلاف نئے محاذ کی تیاری شروع کر دی بڑی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے رابطے، ملاقاتیں، سرگرمیاں تیز کر دیں۔ اپوزیشن نے عید کے بعد حکومت کے خلاف نئے محاذ کی تیاری شروع کر دی اور اس سلسلے میں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی

سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان ان دنوں لاہور میں ہیں جہاں گزشتہ روز شہباز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی تھی اور آج بلاول اور فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں عید الاضحیٰ کے بعد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) پر مشاورت کی گئی۔بلاول بھٹو زرداری ن لیگ کے صدر شہباز شریف سےبھی ملاقات کریں گے۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مہنگائی، بے روزگاری، عوامی مسائل پر اپوزیشن کے فیصلہ کن اقدام اور عید الاضحٰی کے بعد اے پی سی کے انعقاد پرمشاورت کی جائے گی۔گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا تھا کہ ملکی تاریخ میں اس سے بدترین حکومت نہیں دیکھی اور اس سے جان چھڑوائی جائے گی۔جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ حکومت ہر حوالے سے ناکام ہو چکی اس سے جان چھڑوانے کا وقت آ گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close