کراچی ڈوب گیا، کورونا پر سیاست کرنے والے مراد علی شاہ کا ایک بیان تک نہیں آیا، وہ کہاں غائب ہیں؟ شہباز گل کو جوابی گوگلی پھینکنے کا موقع مل گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی ڈوب گیا، کورونا پر سیاست کرنے والے مراد علی شاہ کا ایک بیان تک نہیں آیا، وہ کہاں غائب ہیں؟ شہباز گل کو جوابی گوگلی پھینکنے کا موقع مل گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ کراچی ڈوب گیا مراد علی شاہ کا ایک بیان تک نہیں

آیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس پر سیاست کرنے میں سب سے آگے، مراد علی شاہ کہاں ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ اگرعمران خان اور وفاقی حکومت پر جھوٹی تنقید کرنی ہو تو سب سے پہلے وہ بات کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ شاید کورونا پر عوام سے جو جھوٹ بولا اس کی وجہ سے یہ آج منہ چھپا رہے ہیں۔شہباز گِل نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ جان بوجھ کر ملک کی معیشت تباہ کرنا چاہ رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی نے ایک بار پھر عمران خان کو ہمت دی اور وہ غریب کے حق کے لیے ڈٹ گئے، آج پوری دنیا عمران خان کی تعریف کر رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close