اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر اسد عمر نے عید کے بعد کون کون سے کاروبار کھولنے کا عندیہ دے دیا؟ کہا عید کےبعداین سی او سی کا اجلاس بلاکر فیصلہ کریں گے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے عید کے بعد شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا عیدکےبعداین سی او سی کا اجلاس بلاکر فیصلہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ ودیگرتقریبات سےمنسلک انڈسٹری کیلئے خوشخبری آگئی، وفاقی وزیراسد عمر نے عید قربان کے بعد ہوٹلاور ویڈنگ انڈسٹری کیلئے نوید سنا دی۔وفاقی وزیراسدعمرسے آل پاکستان ویڈنگ وریسٹورنٹس کے وفد کی ملاقات ہوئی ،وفد کی نمائندگی خالد ایوب، حبیب اللہ سمیت دیگر نے کی۔ملاقات میں وفد نے ایس اوپیزکیساتھ شادی ہالزاورریسٹورنٹس کھولنے کی درخواست کی ، جس پر اسدعمر نے عید کے بعد شادی ہالزاور ریسٹورنٹس کھولنے کا عندیہ دے دیا۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد این سی اوسی کا اجلاس بلاکر فیصلہ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں