لاہور(پی این آئی)کیا وجہ ہوئی کہ دوحہ سے ڈھاکا جانے والی قطرایئرلائن کی پرواز کو لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی؟ قطری دارالحکومت دوحہ سے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا جانے والی قطرایئرلائن کی پرواز کو لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔تفصیلات کے مطابق دوحہ سے ڈھاکا
جانے والی قطری پرواز ’کیو آر 3248‘ کو میڈیکل ایمرجنسی کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا، طیارے میں سوار 6 بنگلادیشی مسافروں کی طبیعت خراب ہونے پر جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، بنگلادیشی مسافر امین الحق کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایئرپورٹ ذرایع کا کہنا ہے کہ دیگر پانچ مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی، ایک مسافر امین الحق اور اس کے ساتھی مسافر کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا۔اسپتال جانے والے مسافر اور اس کے ساتھی کو چھوڑ پر غیر ملکی طیارہ واپس ڈھاکا روانہ ہوگیا ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں پائلٹ کی جانب سے لاہور ایئرپورٹ اے ٹی سی سے لینڈ کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی، جس پر لاہور ایئرپورٹ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے جہاز کو لینڈ کرنے کی اجازت دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں