مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، 80 کلو میٹر طویل دو رویہ شاہراہ حویلیاں مانسہرہ موٹر وے کی ایکسٹینشن ہے، عاصم سلیم باجوہ کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، 80 کلو میٹر طویل دو رویہ شاہراہ حویلیاں مانسہرہ موٹر وے کی ایکسٹینشن ہے، عاصم سلیم باجوہ کا اعلان۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھولنے کا

اعلان کرتے ہوئے کہا سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئےکھول دی گئی، یہ دو روئیہ شاہراہ 80 کلومیٹر طویل ہے اور حویلیاں مانسہرہ موٹر وے کی ایکسٹینشن ہے۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136ارب روپےلاگت آئی، ایکسپریس وے پر ہائی وے پولیس اور ٹول اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے ، سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔گذشتہ روز چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے باوجود شنگھائی الیکٹرک کا تھر بلاک میں ایک پر کام جاری ہے جبکہ تھر بلاک میں مائننگ اور 1320 میگاواٹ پاور پلانٹ پر بھی جاری ہے، مائننگ کا عمل 20 فیصد اور پاور پلانٹ پر 15 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، ملازمت کے خواہشمند افراد درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔تین روز قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹروے کی تعمیر مکمل کرلی گئی، وزارت مواصلات،این ایچ اےکی تعمیرشدہ موٹروے جلد کھولی جائے گی ، سی پیک کے روٹس میں ڈرائیونگ کیلئے یہ دلفریب شاہراہ ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close