آن لائن ویڈیو گیم کب کھلے گی؟ چیئرمین پی ٹی اے نے اعلان کر دیا، تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں

اسلام آباد(پی این آئی)آن لائن ویڈیو گیم کب کھلے گی؟ چیئرمین پی ٹی اے نے اعلان کر دیا، تفصیل جانیئے اس رپورٹ میں،چئیرمین پی ٹی اے جنرل ر عامر عظیم کا کہنا ہے کہ پب جی گیم فوری طور پر کھولے جانے کا فی الحال امکان نہیں، پب جی انتظامیہ کی جانب سے حکومت پاکستان سے تعاون نہیں کیا جا رہا۔تفصیلات کے

مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی اور ریگولیشن کے معاملے پر چئیرمین پی ٹی اے جنرل ر عامر عظیم سے یوٹیوب ولاگرز کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ارسلان خالد بھی شریک ہوئے، ملاقات میں سوشل میڈیا سے متعلق مجوزہ قوانین اور رولز پر مشاورت کی گئی۔چئیر مین پی ٹی اے جنرل ر عامر عظیم نے کہا پب جی گیم فوری طور پر کھولے جانے کا فی الحال امکان نہیں، کیونکہ پب جی انتظامیہ کی جانب سے حکومت پاکستان سے تعاون نہیں کیا جا رہا، پب جی انتظامیہ نے جواب نہ دیا تو پابندی برقرار رہے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close