بارش کے بعد کراچی کی صورتحال سے لگا وہاں کوئی حکومت ہی نہیں لیکن کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، شبلی فراز نے لمبے دعوے کر دیئے

اسلام آباد(پی این آئی): وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا سےابھی نکلے نہیں اور اوپر سے کراچی کی حالت سب کےسامنے ہیں، بارش کے بعد کراچی کی صورتحال دیکھ کر لگا وہاں کوئی حکومت ہی نہیں لیکن ہم کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔وفاقی کابینہ

اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں شبلی فراز نے کہا کہ کراچی کے عوام ریلیف دینے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے سندھ اسمبلی میں بھی منتخب نمائندےیہ سوالات اٹھائیں گے، کراچی کےمعاملے پر بنیادی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے سندھ حکومت کو چاہیے کہ کراچی سےمتعلق اپنے فرائض ادا کرے آج وہ نظر نہیں آرہے ورنہ روز 6بندے بیٹھ کر وفاق پر حملے کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کامیاب رہی اب عید کے موقع پر عوام ذمہ داری کا ثبوت دیں کئی ممالک میں بداحتیاتی سےدوبارہ یہ بیماری پھیلی ہے، کورونا پر اپوزیشن بالخصوص سندھ حکومت نے کنفیوژن پھیلانے کی کوشش کی اپوزیشن بالخصوص سندھ حکومت نے کورونا پر بھی سیاست کی سندھ حکومت مانے کہ ان کی اسٹریٹجی غلط اور پائیدار نہیں تھی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسمگلنگ کرنے والوں نے جان بوجھ کر آٹا اور چینی کو مسئلہ بنایاہے، گندم کی طلب میں ڈیڑھ ملین ٹن کی کمی کا سامنا تھا، ڈیڑھ ملین ٹن گندم کی کمی پوری کرنے کیلئے پرائیوٹ سیکٹرز کو اجازت دی گئی ہے سندھ نے سرحد بند کررکھی ہے اور گندم ریلیز نہیں کی جارہی ، گندم کی سپلائی اور طلب کا کوئی مسئلہ نہیں ہے گندم اور چینی کے تمام صوبوں میں وافر ذخائر موجود ہیں انتظامیہ کوذخیرہ اندوزی کرنیوالوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید پر سختی سے ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں، عوام نے اس عید پر بداحتیاطی کی تو اس سے بہت بڑا نقصان ہوسکتا ہے عوام ایس اوپیز پر عمل کریں تو مل کر اس وبا کوختم کرسکتے ہیں عید کےبعد محرم ہے، احتیاط کرنا عوام پر بہت اہم ذمہ داری ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عید کے فوراً بعد میڈیا کے بقایاجات کامعاملہ مکمل حل کریں گے،کابینہ میں وزیراعظم نے زور دیا کہ بقایاجات کی ادائیگی ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close