وزیر اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس ڈے کے لیے تاریخ کا اعلان کر دیا، اس دن ٹائیگر فورس کے رضاکار کیا قومی خدمت انجام دیں گے؟ وزیر اعظم نے تفصیل بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے 9اگست کو ٹائیگرفورس ڈے منانے کا اعلان کردیا اور کہا ایک روز میں سب سے زیادہ پودے لگا کر ریکارڈ قائم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نوجوان رضاکاروں سے خصوصی پیغام میں کہا کہ 9 اگست کو پورے پاکستان میں ٹائیگر فورس ڈے

منائیں گے، ٹائیگرفورس ڈے منانے کا مقصد ملک میں شجرکاری مہم شروع کرنا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس دن پورے پاکستان میں شجرکاری کریں گے ، ارکان اسمبلی ،وزرائےاعلیٰ اور تمام پاکستانی شجرکاری مہم میں حصہ لیں، 9اگست کو 10لاکھ ٹائیگر رضاکاروں نے لیڈ کرنا ہے جبکہ ہمارے نوجوانوں اور طلبا نے شجرکاری میں بھرپورشرکت کرنی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں اور طلبا نے شجرکاری میں بھرپورشرکت کرنی ہے، آلودگی کےخلاف شجرکاری اہم ہے، گلوبل وارمنگ سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، شجرکاری سے دنیا کا درجہ حرارت بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک دن میں ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ درخت لگائے جائیں گے اور ایک روز میں سب سے زیادہ پودے لگا کر ریکارڈ قائم کریں گے، 9 اگست کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔وزیراعظم نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کےباعث متاثرہ ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے ، گلوبل وارمنگ سےمتاثرہ ممالک میں پاکستان کا دسواں نمبرہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close