بہاول پور (پی این آئی) وفاقی اور صوبائی وزراء پر حملوں کا خطرہ، سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی سمیت صوبائی وزراء رائے تیمور حیات اور انصر مجید پر حملوں کا خطرہ ہے۔اس حوالے سے تھریٹ الرٹ بھی
جاری کئے جاچکے ہیں۔ مذکورہ وزراء کی نقل و حرکت کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنایاجائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں