پنجاب کے بڑے اور گنجان آباد شہر میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیے سکیورٹی اداروں کا آپریشن شروع،دکانیں بند کرا کے دکاندار گرفتار کر لیے گئے

گوجرانوالہ (پی این آئی)گوجرانوالہ میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا۔ مختلف مارکیٹیں بند کروادی گئیں جبکہ مزاحمت اور خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کرانے کے لئے گوجرانوالہ میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران مارکیٹوں

میں پہنچ گئے۔سیٹلائٹ ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور پیپلز کالونی مارکیٹ کو بند کروا دیا گیا، جبکہ اندرون شہر بازاروں میں بھی دکانیں بند کرادی گئیں، خلاف ورزی مزاحمت پر متعدد دکانداروں کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا۔ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا۔ تاجروں کو چاہئے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close